مستوفی گری

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - مستوفی کا کام یا عہدہ، محاسب اعلٰی کا عہدہ؛ حساب کتاب کی جانچ پڑتال۔ "جو سرکار حضرت کلاں . میں خدمت مستوفی گری اور پیشگاری صدارت امکنہ ہندوستان پر فائز تھے۔"      ( ١٩٣١ء، مقدمات عبدالحق، ٣٠٣:١ ) ٢ - منشی گری، محرری، کلرکی۔ (پلیٹس)

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ صفت نیز اسم 'مستونی' کے ساتھ فارسی زبان سے لاحقۂ فاعلی لگانے 'گار' کا مخفف 'گر' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب "مستوفی گری" میں بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣١ء کو "مقدمات عبدالحق" میں مستعل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مستوفی کا کام یا عہدہ، محاسب اعلٰی کا عہدہ؛ حساب کتاب کی جانچ پڑتال۔ "جو سرکار حضرت کلاں . میں خدمت مستوفی گری اور پیشگاری صدارت امکنہ ہندوستان پر فائز تھے۔"      ( ١٩٣١ء، مقدمات عبدالحق، ٣٠٣:١ )

جنس: مؤنث